”شادی پر نہ جاﺅ کیونکہ آپ کے رشتے دار ہی ۔۔۔“وزیراعظم ٹیم کے کھلاڑیوں کو یہ مشورہ کیوں دیتے تھے ؟ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

”شادی پر نہ جاﺅ کیونکہ آپ کے رشتے دار ہی ۔۔۔“وزیراعظم ٹیم کے کھلاڑیوں کو یہ ...
”شادی پر نہ جاﺅ کیونکہ آپ کے رشتے دار ہی ۔۔۔“وزیراعظم ٹیم کے کھلاڑیوں کو یہ مشورہ کیوں دیتے تھے ؟ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو برے وقت سے سبق حاصل کرنے کی تاکید کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ جو سبق ہار دے سکتی ہے وہ جیت نہیں دے سکتی کیونکہ ہار کر انسان اپنی غلطیوں کا اندازہ لگا سکتاہے ۔کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ٹیم میں کوئی نیا کھلاڑی آتا تھا تو اسے مشورہ دیتا تھا کہ ہارنے کے بعد اگلے دن کا اخبار نہ پڑھوکیونکہ ایک توپہلے ہی گراﺅنڈ میں پھینٹا کھا کر آتے ہو اور اگلے دن اخبار وں میں بھی بری خبریں پڑھتے ہو ،دوسری بات ہارنے کے بعد کبھی شادی پر نہ جایا کرو کیونکہ آپ کے رشتے داروںکو اس بات پر زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ آپ کو پھینٹا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ چیمپین اپنی ہار سے سیکھتا ہے ،برا وقت غلطیوں کی نشاندہی اور انہیں ٹھیک کرنے کا موقع دیتا ہے ،جب برا وقت آئے تو سمجھیں یہ کسی بہتری کے لیے آیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کوشش کرنا سیکھ جاتا ہے ،وہ ایسے پوائنٹ پر پہنچ جاتا ہے جہاں ہار بھی اسے ہرا نہیں سکتی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -