شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کانیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کانیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کانیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا ہے جہاں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پی سی بی کے سی ای او وسیم خان اور باولنگ کوچ وقار یونس نے شاہی جوڑے کو اکیڈمی کا دورہ کرایا اور انہیں 1992 عالمی کپ کی ٹرافی اور گیلری میں موجود نمایاں تصاویر دیکھائیں۔بعد ازاں شاہی جوڑی کرکٹ اکیڈمی میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور برٹش کونسل کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈیلٹن نے کرکٹ بھی کھیلی اوربلے بازی میں اپنے جوہر دکھائے۔نمائشی میچ کے کھلاڑیوں میں حسن علی، اظہر علی، شاہین آفریدی، ثنامیر،عروج فاطمہ اورعائشہ ظفرشامل تھے۔

واضح رہے جینٹلمین گیم کرکٹ برطانیہ کا قومی کھیل ہے اور اس سے برطانوی شاہی خاندان کی پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔شاہی خاندان کے افراد کھیلوں میں بھرپور دلچسپی لیتے ہیں اور کرکٹ کو ان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

مزید : کھیل