”مولانا فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دیں گے اگر ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

”مولانا فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دیں گے اگر ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان ...
”مولانا فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دیں گے اگر ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھیوں کو میرٹ پر قرضے دینے کا اعلان کردیا ۔کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک لاکھ کاقرضہ سود کے بغیر دیا جائے گا، ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک قرضے رعایت پر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5لاکھ سے 50لاکھ تک قرضے بھی دیئے جائیں گے۔ یہ قرضے میرٹ پر دیئے جائیں گے ، یہ تحریک انصاف کے لیے مخصوص نہیں ہونگے ، ہم سب کومیرٹ پر قرضے دینگے ۔وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کے لوگوں کوبھی قرضے دینگے اگر وہ میرٹ پرآئے، ہم دس لاکھ نوجوانوں کوقرضے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جوڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔وزیر اعظم کی اس بات پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

مزید :

قومی -