”یہ ادارہ ملک پر بوجھ بن گیا ہے،اسے ختم کردیں “سپریم کورٹ کے جج کا اہم ادارے پر اظہار برہمی

”یہ ادارہ ملک پر بوجھ بن گیا ہے،اسے ختم کردیں “سپریم کورٹ کے جج کا اہم ادارے ...
”یہ ادارہ ملک پر بوجھ بن گیا ہے،اسے ختم کردیں “سپریم کورٹ کے جج کا اہم ادارے پر اظہار برہمی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے کہاہے کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اسے ختم کردیں دیکھیں پھر کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔ایف بی آر کے ملازم محمد انور گورایہ کی درخواست پر سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق اس دوران جسٹس گلزار احمد ایف بی آر پر کافی برہم ہوئے اور انہوں نے سخت ریمارکس دیے۔انہوں نے کہا کہ ہرسال کھربوں روپے چلے جاتے ہیں، ایف بی آر کی 22 ہزار کی فوج کیا ریکوری اکٹھا کرے گی۔انہوں ریمارکس دیے کہ 80 فیصد ٹیکس بالواسطہ جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے ہیں۔بعد ازاں مختصر سی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے ایف بی آر کے سروس میٹر میں ملازم کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا۔

مزید : قومی