شوہر نے بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، بیوی نے بدلہ لینے کیلئے شوہر کو انتہائی دردناک طریقے سے قتل کردیا

شوہر نے بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، بیوی نے بدلہ لینے کیلئے شوہر کو انتہائی ...
شوہر نے بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، بیوی نے بدلہ لینے کیلئے شوہر کو انتہائی دردناک طریقے سے قتل کردیا

  



لکھنﺅ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک بد کردار عورت نے اپنے شوہر کو اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

اتر پردیش کے شہر ہردوئی کے عاشق حسین کی 2004 میں نوری نامی خاتون سے شادی ہوئی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ خاتون خانہ کے شادی سے پہلے بھی کئی لوگوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور جب اس کی شادی ہوئی تو اس نے اپنے آشناﺅں کو سسرال بلانا شروع کردیا۔ ایک دن نوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی جس پر اس کے شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا۔

نوری اپنے باپ کے گھر آئی تو بھی اس نے پرانی حرکتیں جاری رکھیں ، وہ پکڑے جانے کے خوف سے اپنے باپ کو نشیلی دوائی پلا کر بیہوش کردیتی جس کے بعد اس کی رنگ رلیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ۔ ایک دن نوری کے باپ نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کی اور اس کے آشنا کی خوب چھترول کی۔ باپ سے مار کھانے کے بعد نوری نے اپنے شوہر سے معافی تلافی کی اور واپس سسرال آگئی۔

سسرال آنے کے بعد بھی نوری نے اپنی حرکتیں جاری رکھیں جس کی اس کے شوہر کو بھنک پڑ گئی۔ عاشق حسین نے نوری کے ساتھ خوب ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر اس نے طیش میں آکر اپنے شوہر کو نشہ آور دوا دے کر بیہوش کیا اور چارپائی کے ساتھ باندھ کر اینٹوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

ملزمہ نوری نے قتل کے واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے چارپائی کا وہ حصہ جہاں خون لگا ہوا تھا توڑ کر دفن کردیا اور باقی تمام ثبوت بھی مٹادیے۔ پولیس آئی تو انہوں نے قتل کے شبہے میں نوری کی 15 سالہ بیٹی سے پوچھ گچھ کی جس نے اپنی ماں کے سارے کرتوت پولیس کو بتادیے۔

مزید : جرم و انصاف