امریکی باکسر دورانِ فائٹ دماغ پر چوٹ لگنے سے چل بسا

امریکی باکسر دورانِ فائٹ دماغ پر چوٹ لگنے سے چل بسا
امریکی باکسر دورانِ فائٹ دماغ پر چوٹ لگنے سے چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست شکاگو میں باکسر پیٹرک ڈے فائٹ کے دوران دماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا  کےمطابق شکاگو میں4 روز قبل پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل مدمقابل تھے،سپرویلٹرویٹ کے دسویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونےوالےپیٹرک ڈے کوباکسنگ رنگ سے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔باکسنگ ایونٹ کی انتظامیہ کے مطابق ہفتے کی رات کو ہونے والی فائٹ میں باکسر پیٹرک ڈے کو دماغ کی ہڈی میں انجری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال 24 جولائی کو میری لینڈ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے دوران روسی باکسر مکسم داداشیوف بھی دماغ پر چوٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

مزید :

کھیل -