وزیراعظم نے کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ کونسا ادار ہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ؟مشیر اطلاعات نے بتادیا

وزیراعظم نے کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ کونسا ادار ہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ؟مشیر ...
وزیراعظم نے کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ کونسا ادار ہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ؟مشیر اطلاعات نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کے پی کے اضلاع میں سرحدی چوکیوں کانظام بہتر بنایا جائے گا ، وزیراعظم نے کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ کسٹم اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ اجلاس کے بعداسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پاکستان اورافغانستان کے درمیاں سرحد چوکیوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔سرحدی چوکیوں پر تعینات مختلف اداروں کے اہلکاروں کا مربوط نظام بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں انسداد سمگلنگ کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، کے پی کے اضلاع میں سرحدی چوکیوں کانظام بہتر بنایا جائے گا ۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے کسٹم ڈائریکٹوریٹ کی جگہ کسٹم اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے ،سمگلنگ کے نقصان کی قیمت عوام اٹھانی پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیاں سکیورٹی کے معاملات کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید : قومی