بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سےشروع ہوگا
رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتہ سے رانچی میں شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو پروٹیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ19سے23اکتوبر تک رانچی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔یادرہے کہ بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں203رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور137رنز سے شکست دیکر2-0 کی ناقابل شکست فیصلہ کن برتری قائم کر رکھی ہے۔بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض فاف ڈوپلیسی انجام دیں گے۔ اس سے قبل بھارت اور پروٹیز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔