بچوں کو جنم دینے کا خواتین کی صحت کے لئے ایسا حیران کن فائدہ سامنے آگیا جو کسی نے بھی نہ سوچا تھا

بچوں کو جنم دینے کا خواتین کی صحت کے لئے ایسا حیران کن فائدہ سامنے آگیا جو کسی ...
بچوں کو جنم دینے کا خواتین کی صحت کے لئے ایسا حیران کن فائدہ سامنے آگیا جو کسی نے بھی نہ سوچا تھا

  



اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بچے کی پیدائش کا ماں کے لیے ایسا حیران کن فائدہ بتادیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف اوسلو کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو خواتین بچے پیدا کرتی ہیں زندگی میں آگے چل کر ان کا دماغ بچے پیدا نہ کرنے والی خواتین کی نسبت بہت زیادہ تیز ہوجاتا ہے اور بڑھتی عمر میں تادیر دماغ نوجوان رہتا ہے۔ اس کے علاوہ بچے پیدا کرنے سے خواتین کا مدافعتی نظام بھی پہلے سے زیادہ طاقتور ہو جاتا ہے اور وہ کم بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہیں۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 1لاکھ 20ہزار خواتین پر تجربات کیے جن کی اوسط عمر54سال تھی۔ ان کے دماغ کے سکین کیے گئے اور ان میں سے بچے پیدا کرنے اور بچے پیدا نہ کرنے والی خواتین کے سکینز کے نتائج کا موازنہ کرکے رپورٹ مرتب کی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر این میری ڈی لینگ کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کے نتائج نے ہمیں بھی حیران کر دیا۔ اس میںمعلوم ہوا کہ عورت کے بڑھاپے پر اس کے بچے پیدا کرنے اور نہ کرنے کا عمل بہت زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ جن خواتین نے بچے پیدا کیے تھے بڑھتی عمر میں بھی ان کے دماغ بچے پیدا نہ کرنے والی خواتین کی نسبت زیادہ جوان اور تیز تھے اور ان کی مجموعی جسمانی صحت بھی دوسری خواتین کی نسبت کہیں زیادہ بہتر تھی۔“

مزید : تعلیم و صحت


loading...