دنیا کی پہلی بیوی جسے اپنے شوہر کو تنگ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا

دنیا کی پہلی بیوی جسے اپنے شوہر کو تنگ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا
دنیا کی پہلی بیوی جسے اپنے شوہر کو تنگ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے ہاں تو تصور ہی محال ہے کہ بیوی ڈانٹ ڈپٹ کرکے شوہر سے گھر کے کام کروائے مگر مغربی معاشرہ تو پھر مغربی معاشرہ ہے۔ برطانیہ سے اس حوالے سے ایسی خبر آئی ہے کہ پاکستانی شوہر شکر کریں گے کہ ان کے گھر پاکستانی بیویاں ہیں۔ دی مرر کے مطابق خبر یہ ہے کہ برطانوی شہر کیٹرک میں ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر الزام تھا کہ وہ اپنے شوہر کو زدوکوب کرتی تھی اور ہراساں کرکے اس سے گھر کی صفائی ستھرائی اور دیگر کام کروایا کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس 59سالہ خاتون کا نام ویلری نیل ہے جو اپنے سابق باڈی بلڈر شوہر مائیکل کے ساتھ یہ سلوک کرتی تھی۔ بالآخر مائیکل نے تنگ آ کر اس کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروا دی جس پر ویلری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اب عدالت نے اسے 7ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ سزا بھگتنے کے بعدبھی ویلری کا کہنا ہے کہ وہ مائیکل کے ساتھ جو کرتی تھی وہ بالکل جائز اور قانونی تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس