دنیا کا تیز ترین کیڑا جو جہاز سے بھی زیادہ تیز رفتار سے بھاگ سکتا ہے

دنیا کا تیز ترین کیڑا جو جہاز سے بھی زیادہ تیز رفتار سے بھاگ سکتا ہے
دنیا کا تیز ترین کیڑا جو جہاز سے بھی زیادہ تیز رفتار سے بھاگ سکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں ’چیونٹی کی چال چلنا‘بطور محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کا مطلب انتہائی سست رفتار سے چلنا، لیکن دنیا میں ایک ایسی چیونٹی بھی پائی جاتی ہے جس کے چلنے کی رفتار سن کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق اس چیونٹی کا نام ’صحارن سلور‘ (Saharan Silver)ہے اور سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ 360میل فی گھنٹہ (579.3کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے اور یہ رفتار 3.2کلومیٹر فی سیکنڈ بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پہلے بھی اس چیونٹی کی رفتار ریکارڈ کی تھی تاہم اس باہر انتہائی تفصیل کے ساتھ اسے دوڑتے ہوئے فلمایا گیا ہے اور پھر اس ویڈیو کے ذریعے اس کی رفتار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور اولم یونیورسٹی جرمنی کے پروفیسر ہیرالڈ وولف کا کہنا تھا کہ ”یہ چیونٹی صحرائے صحارا میں پائی جاتی ہے اور 6پیر بیک وقت اٹھا کر جمپ لگا کر دوڑتی ہے۔ صحرائی میں پائی جانے والی چیونٹیوں کی تمام نسلوں میں سے صحارن سلور بہت خاص نسل ہے اور یہ دنیا کی تیزترین دوڑنے والی چیونٹی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -