مصر پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، بڑی خوشخبری آگئی

مصر پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، بڑی خوشخبری آگئی
مصر پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، بڑی خوشخبری آگئی

  



اسلام آباد(مانیٹرگ ڈیسک) مصر کے سفیر احمد فیدل یعقوب نے گزشتہ روز روالپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایک تقریب میں شرکت کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے پاکستانیوں کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق احمد فیدل نے بتایا کہ ”مصر آئندہ سال کے دوران پاکستان میں 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ سرمایہ کاری توانائی، انفراسٹرکچر، حلال فوڈ، ٹورازم اور دیگر شعبوں میں کی جائے گی۔“

احمد فیدل کا مزید کہنا تھا کہ ”پاکستان اور مصر کی باہمی تجارت کا حجم تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے مابین 20کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی جو اس سال بڑھ کر 26کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ تاہم ہمیں وفود اور اطلاعات کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ “ انہوں نے کہا کہ ”2020ءمیں مصر سے ہیپاٹائٹس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور ہم ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے میں پاکستان کی بھی بھرپور مدد کر سکتے ہیں۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد