4 ہزار برس پرانی لاش میں ایسی بیماری کی تشخیص ہوگئی جس کی وجہ سے آج سب سے زیادہ لوگ مرتے ہیں

4 ہزار برس پرانی لاش میں ایسی بیماری کی تشخیص ہوگئی جس کی وجہ سے آج سب سے زیادہ ...
4 ہزار برس پرانی لاش میں ایسی بیماری کی تشخیص ہوگئی جس کی وجہ سے آج سب سے زیادہ لوگ مرتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیوسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سائنسدانوں نے 4 ہزار برس پرانی ایک ممی میں دل کی بیماری کی تشخیص کی ہے، نئی تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ آج کے زمانے میں جو بیماری غیر صحت مند خوراک کھانے کی وجہ سے پھیلی ہوئی ہے وہی بیماری پرانے زمانے میں بھی عام تھی۔
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں کی نئی تحقیق امریکن ہارٹ جرنل میں شائع ہوئی ہے، یہ تحقیق ان حنوط شدہ لاشوں پر کی گئی ہے جو جنوبی امریکہ اور مصر سے ملی تھیں۔ سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران یہ پایا کہ ان لوگوں کی اموات دل کو خون سپلائی کرنے والے والوز کے سکڑ جانے کے باعث ہوئی تھی۔
یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ہیلتھ سائنس سنٹر میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات سر انجام دینے والے محمد ماجد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20 برس سے دل کی بیماریوں پر تحقیق کر رہے ہیں، ’ اتنے سالوں میں میرے ذہن میں ایک ہی سوال آتا تھا کہ کیا ہارٹ اٹیک جدید زمانے کی بیماری ہے یا یہ بیماری انسانوں کو وراثت میں ملی ہے۔‘
ڈاکٹر ماجد نے بتایا کہ انہوں نے حنوط شدہ لاشوں پر تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ دل کی بیماریاں صرف موجودہ لوگوں میں ہی نہیں ہیں بلکہ اسی قسم کی بیماریوں کا پرانے لوگوں کو بھی سامنا تھا، یوں لگتا ہے کہ دل کی بیماری ہماری وراثت کا ایک لازمی حصہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -