پٹرول پمپ پر نوکری کرنے والا شہری جو عرب ملک میں کروڑ پتی بن گیا، انتہائی حیران کن کہانی

پٹرول پمپ پر نوکری کرنے والا شہری جو عرب ملک میں کروڑ پتی بن گیا، انتہائی ...
پٹرول پمپ پر نوکری کرنے والا شہری جو عرب ملک میں کروڑ پتی بن گیا، انتہائی حیران کن کہانی

  



ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں ایک پٹرول پمپ پر کام کرنے والا بھارتی نوجوان لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔ گلف نیوز کے مطابق 31سالہ افسل شیمبن نامی یہ نوجوان بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع مالاپورم کا رہائشی ہے جس نے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والا 10لاکھ درہم(تقریباً4کروڑ 25لاکھ 62ہزار روپے) کا لکی ڈرا جیتا۔ 30ستمبر کو افسل کے لاٹری جیتنے کا اعلان ہوا اور گزشتہ روز اسے رقم کا چیک دے دیا گیا۔

گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے افسل شیمبین کا کہنا تھا کہ ”میں جیتی گئی رقم کا ایک حصہ فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کروں گا۔ اپنی بہن کی شادی کروں گا اور اپنے بھائی کو تعلیم دلاﺅں گا۔ باقی بچ جانے والی رقم میں اپنے اور اپنی بیوی کے مستقبل کے لیے محفوظ کر لوں گا۔“ اس کا کہنا تھا کہ ”میرے ماں باپ نے میرے لیے اور میرے بہن بھائیوں کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ اب یہ رقم جیتنے کے بعد مجھے موقع ملا ہے کہ میں ان کی زندگی آسان بنا سکوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا