برطانوی شاہی جوڑے کی مہمان نوازی پر فخر ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

برطانوی شاہی جوڑے کی مہمان نوازی پر فخر ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب
برطانوی شاہی جوڑے کی مہمان نوازی پر فخر ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

  



لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انہیں برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی لاہور میں مہمان نوازی پر فخر ہے.

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر بہت خوش ہیں،صوبائی دارالحکومت لاہور ثقافت اور ورثہ کے لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں حقیقی مہمان نوازی کرنیوالے لوگ بستے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا  کہ شاہی جوڑے کے پاکستان کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور