قندیل بلوچ کیس میں مفتی عبد القوی کو چھوڑنابہت افسوسناک ہے ، ارشادبھٹی کی رائے

قندیل بلوچ کیس میں مفتی عبد القوی کو چھوڑنابہت افسوسناک ہے ، ارشادبھٹی کی ...
قندیل بلوچ کیس میں مفتی عبد القوی کو چھوڑنابہت افسوسناک ہے ، ارشادبھٹی کی رائے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ قندیل بلوچ کیس میں مجھے مولوی عبد القوی کے چھوٹ جانے کا بڑا دکھ ہے جس طرح اس کا حال کیا گیاہے ،وہ بڑا افسوسناک ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ جس طرح حکومت مولانا فضل الرحمان کا غلط اندازہ لگا رہی تھی اب اسی طرح مولانا بھی خود غلط اندازہ لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی مولانافضل الرحمان کے غبارے میں ہوا بھررہی ہیں کہ تاریخ بدلنے کا وقت آگیاہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پتلی گلی سے نکل جانا ہے ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے لیکن ہونا کچھ نہیں ہے ، عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینا لیکن آخر مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کی میزپر ہی آنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ کیس میں مجھے مولوی عبد القوی خان کے چھوٹ جانے کا بڑا دکھ ہے جس طرح اس کا حال کیا گیاہے ،وہ بڑا افسوسناک ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد