صلاح الدین قتل کیس میں ورثا کا معاف کرنا پورے پاکستان پر عدم اعتماد ہے، حفیظ اللہ نیازی کی رائے

صلاح الدین قتل کیس میں ورثا کا معاف کرنا پورے پاکستان پر عدم اعتماد ہے، حفیظ ...
صلاح الدین قتل کیس میں ورثا کا معاف کرنا پورے پاکستان پر عدم اعتماد ہے، حفیظ اللہ نیازی کی رائے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ صلاح الدین قتل کیس میں ورثا کا معاف کرنا پورے پاکستان پر عدم اعتماد ہے، صلاح الدین کاکیس ہو یا نقیب اللہ محسود ، ماڈل ٹاﺅن ہو یا سانحہ ساہیوال ہو کسی بھی کیس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ صلاح الدین قتل کیس میں ورثا کا معاف کرنا پورے پاکستان پر عدم اعتماد ہے ، انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کاکیس ہو یا نقیب اللہ محسود ، ماڈل ٹاﺅن ہو یا سانحہ ساہیوال ہو کسی بھی کیس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جب سانحہ ساہیوال ہوا تھا تو آسمان لرز ہوگیا ہوگالیکن اب قاتل کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست پاکستان میں ہوتاہے کہ کسی کا کوئی قاتل نہیں ملے گا ۔ایسے معاملات میں سوائے شرم کے اور کچھ نہیں ملے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد