آصف زرداری کے حوالے سے کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے ، سلیم صافی نے خبردار کردیا

آصف زرداری کے حوالے سے کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے ، سلیم صافی نے خبردار کردیا
آصف زرداری کے حوالے سے کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے ، سلیم صافی نے خبردار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سلیم صافی نے کہاہے کہ مجھے انٹیلی جنس اداروں کے بعض ذرائع نے بتایاہے کہ آصف زرداری کی طبیعت بہت خراب ہے اور اس وجہ سے کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی کامیا بی ہے کہ وہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں، شیخ رشید کی معلومات ابھی اپ ٹوڈیٹ نہیں ہیں ، مولانا فضل الرحمان سے اعلیٰ سطحی رابطے ہوچکے ہیں لیکن یہ رابطے نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لہجے کی تلخی ان رابطوں کے بعد مزید بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جو امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کانتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں طرف آگ برابر لگی ہوئی ہے ۔ میں نے مولانا فضل الرحمان سے کئی بار کہا ہے کہ عمران خان کسی کے ایجنٹ نہیں اورنہ ہی کسی کے ایجنڈے پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک بات ہمارے لئے حیران کن ہے کہ مولانافضل الرحمان ماضی کی نسبت زیادہ اشتعا ل میں بھی ہیں لیکن ساتھ حد درجہ پر اعتماد بھی ہیں۔

سلیم صافی نے کہاہے کہ پرویز خٹک مولانا فضل الرحمان کے معاملے میں اتنا ہی ڈلیور کرسکتے ہیں جتنا ملک کے دفاع میں ان کا کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں چودھری شجاعت حسین کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت وہ بھی اتنا کردار ادا نہیں کرسکیں گے کیونکہ وہ 2014کے دھرنے میں بھی اپنے اتحادیوں سے بات نہیں منوا سکے تھے ۔ سلیم صافی نے کہاہے کہ مجھے انٹیلی جنس اداروں کے بعض ذرائع نے بتایاہے کہ آصف زرداری کی طبیعت بہت خراب ہے اور اس وجہ سے کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ آصف زرداری کی محبت میں نہیں کہہ رہے ، بدقسمتی سے بھٹو کی لاش راولپنڈی سے گئی ،بے نظیر بھٹو کی لاش راولپنڈی سے گئی اور اس سے قبل لیاقت علی خان کی لاش بھی راولپنڈی سے گئی تھی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد