برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ اچانک اسلام آباد سے واپس لاہور کی طرف موڑ دیا گیا

برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ اچانک اسلام آباد سے واپس لاہور کی طرف موڑ دیا گیا
برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ اچانک اسلام آباد سے واپس لاہور کی طرف موڑ دیا گیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی شاہی جوڑ ے کا طیارہ موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد لینڈ نہ کر سکا اور واپس لاہور آگیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کی پرواز اسلام آباد جانے کے لیے لاہور سے ٹیک آف کی تاہم اسلام آباد لینڈ نہ کر سکی اور وفاقی دارالحکومت کی فضاوں سے واپس لاہور آگئی ۔اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے شاہی جوڑے کی پرواز لینڈ نہ کر سکی ۔لاہور ائیر پورٹ واپسی پر شاہی جوڑے کے لیے وی وی آئی پی لاﺅنج کو کھولا گیا ۔لاہور میں شاہی جوڑا گورنر ہاوس میں قیام کرے گا جہاں عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔

مزید : قومی