حکومت کا ایک اور یو ٹرن ،اماراتی شہزادوں کے لیے تلور کے شکار کی اجازت دے دی

حکومت کا ایک اور یو ٹرن ،اماراتی شہزادوں کے لیے تلور کے شکار کی اجازت دے دی
حکومت کا ایک اور یو ٹرن ،اماراتی شہزادوں کے لیے تلور کے شکار کی اجازت دے دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے متحدہ امارات کے شہزادوں کے لیے تلور کے شکار کی اجازت دے دی ۔گزشتہ دور حکومت میں عمران خان عرب شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے پر نواز شریف کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے تھے ۔نجی نیوز چینل جی این این نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کے لیے پاکستان میں تلور کے شکار کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔دفتر خارجہ نے صوبائی حکومتوں کو تلور کے شکار کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔اماراتی شہزادے پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں تلور کے شکار کے عوض 1 لاکھ ڈالر ادا کریں گے۔

مزید : قومی