دھرنے میں خواتین کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، شاہدہ اختر

دھرنے میں خواتین کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، شاہدہ اختر
 دھرنے میں خواتین کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، شاہدہ اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کی رہنما  شاہدہ اختر نے کہاہے کہجے یو آئی کے دھرنے میں خواتین کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ،ہم کوئی دھرنانہیں دیں گے بلکہ آزادی مارچ کریں گے، ہم نے تحریک انصاف کی طرح دھرنادینے کا کوئی اعلان نہیں کیا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد ہ اختر نے کہا کہ سیاسی جماعت میں تنظیم میں رضاکاری کاایک ونگ ہوتا ہے اورجب سے ہماری سیاسی جماعت بنی ہے ،اس وقت سے ہی یہ ونگ موجود ہے اورالیکشن کمیشن میں یہ رجسٹرڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے قائد پر کوسلامی دینا کوئی غلط بات نہیں ہے جب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی سکیورٹی واپس لی گئی تو انصا رالاسلام نے ان کی حفاظت کی ۔
انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کی طرف سے خواتین کے دھرنے میں آنے کیلئے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی جب فوج محاذ پر لڑتی ہے تو خواتین محاذ پر نہیں جاتیں بلکہ پیچھے رہ کر سپورٹ کرتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم کوئی دھرنانہیں دیں گے بلکہ آزادی مارچ کریں گے ، ہم نے کوئی اعلان نہیں کیا کہ ہم دھرنا دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگر مولانافضل الرحمان کوگرفتار کرلیا گیا تو ہمارادوسرا پلان تیار ہے ، مولانافضل الرحمان کی گرفتاری سے ہمارا کام آسان ہوجائیگا۔

مزید :

قومی -