مولانا فضل الرحمان زیادہ دیر ٹھہرنہیں سکیں گے ، عندلیب عباس نے وجہ بتادی

مولانا فضل الرحمان زیادہ دیر ٹھہرنہیں سکیں گے ، عندلیب عباس نے وجہ بتادی
مولانا فضل الرحمان زیادہ دیر ٹھہرنہیں سکیں گے ، عندلیب عباس نے وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کو سب اخلاقی مدد دے رہے ہیں ، میدان میں آکر کوئی مددنہیں کررہا ، اس سے لگتاہے کہ یہ زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ اگر انصار الاسلام ٹھیک ہے تو پھر مودی کے آر ایس ایس بھی ٹھیک ہے ، میرامعصومانہ سوال ہے کہ جے یو آئی ف کس کے خلاف دھرنادے رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان اسمبلی میں تھے تواس وقت الیکشن درست تھا لیکن اب جب مولانا فضل الرحمان اسمبلی سے باہر ہیں توالیکشن غلط ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو سب اخلاقی مدد دے رہے ہیں ، میدان میں آکر کوئی مددنہیں کررہا ، اس سے لگتاہے کہ یہ زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکیں گے ۔

مزید :

قومی -