ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت، موسم سرد ہو گیا

ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت، موسم سرد ہو گیا
ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت، موسم سرد ہو گیا

  



اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔پہاڑی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری نے بھی موسم سرما کا پیغام دے دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں مزید بادل برسنے اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں بارش ہوئی جبکہ ژالہ باری نے بھی رنگ جما دیا جس کے بعد سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔نوشہرہ، رسالپور، صوابی او مالاکنڈ میں بھی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ اٹک، پنڈی گھیب، مردان، کرک اور گردونواح میں بھی ژالہ باری ہوئی۔مظفر آباد اور میرپور آزاد کشمیر میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس نے خیموں میں رہائش پذیر زلزلہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد