پی ایس 11 لاڑکانہ، 88 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، پی پی کو بڑا جھٹکا

پی ایس 11 لاڑکانہ، 88 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، پی پی کو بڑا جھٹکا
پی ایس 11 لاڑکانہ، 88 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، پی پی کو بڑا جھٹکا

  



لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس 11 کے اب تک 88 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ جی ڈی اے امیدوار معظم عباسی 88 پولنگ سٹیشنز پر 20 ہزار 474 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 17 ہزار 297 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ جی ڈی اے کے معظم علی عباسی کی جانب سے اثاثے چھپانے پر پی ایس 11 لاڑکانہ 2 کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔ اس حلقے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 138 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ مذکورہ حلقے میں رجسٹرڈ رائے دہندگان (ووٹرز) کی کل تعداد 152614 ہے۔ کل رائے دہندگان میں سے رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 83016 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 69598 ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /الیکشن /علاقائی /سندھ /لاڑکانہ