اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو کارکردگی کی بنیاد پر پرکھناہے، سلیم بخار ی کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے اس حکومت کو کارکردگی کی بنیاد پر پرکھناہے ، اسٹیبلشمنٹ کبھی نہیں چاہے گی کہ اسلام آباد میں خون خرابہ ہوجائے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ اس وقت زمینی حقائق یہ ہیں کہ حکومت بونگیاں مار رہی ہے ، حکومت مولانافضل الرحمان کو آسان لیتی رہی ہے لیکن اب ان کو پتہ چلاہے کہ یہ تو گلے تک آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے چیزیں جوہونا تھیں ، وہ ہوگئی ہیں۔اب تو اسٹیبلشمنٹ نے اس حکومت کو کارکردگی کی بنیاد پر پرکھناہے ، اسٹیبلشمنٹ کبھی نہیں چاہے گی کہ اسلام آباد میں خون خرابہ ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس نہ دکھانا کہاں کی عقلمندی ہے ؟ سوشل میڈیا تو سب کچھ دکھا رہاہے ، وہ لشکر حکومت کے نہ دکھانے کے باوجود دکھایا گیا۔