ملتان سکھر موٹروے پر 12 سیٹوں کی گاڑی کا 980 روپے ٹول ٹیکس مقرر، کار اور بس والے کو کتنے روپے دینے ہوں گے؟

ملتان سکھر موٹروے پر 12 سیٹوں کی گاڑی کا 980 روپے ٹول ٹیکس مقرر، کار اور بس والے ...
ملتان سکھر موٹروے پر 12 سیٹوں کی گاڑی کا 980 روپے ٹول ٹیکس مقرر، کار اور بس والے کو کتنے روپے دینے ہوں گے؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ملتان سکھر موٹروے کے ٹول ٹیکس ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 680 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 12 سیٹوں تک کی ویگن کا ٹول ٹیکس 980 روپے اور 13 سے 24 سیٹوں تک کی گاڑی کا 1450 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے ملتان سکھر موٹروے پر چڑھنے والی بڑی بس کا ٹول ٹیکس 2 ہزار 60 روپے مقرر کیا ہے جبکہ ایکسل ٹو اور تھری ٹرک ملتان سکھر موٹروے پر سفر کے عوض 2 ہزار 670 روپے ادا کریں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد