خاندان سے محروم مغربی معاشرے کی شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان کے خاندانی نظام کی گرویدہ ہوگئیں

خاندان سے محروم مغربی معاشرے کی شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان کے خاندانی نظام کی ...
خاندان سے محروم مغربی معاشرے کی شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان کے خاندانی نظام کی گرویدہ ہوگئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے خاندانی نظام کی گرویدہ ہوگئیں۔

کیٹن میڈلٹن نے بدھ کا روز اپنے شوہر کے ہمراہ لاہور میں گزارا جہاں انہوں نے بادشاہی مسجد، ایس او ایس چلڈرن ولیج اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا ۔ شاہی جوڑے نے وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سمیت مختلف لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

دورہ پاکستان کے دوران شہزادی کیٹ میڈلٹن پاکستان کے خاندانی نظام کی گرویدہ ہوگئیں جس کا اظہار انہوں نے لاہور میں کیا۔ برطانوی شہزادی نے کہا کہ خاندان کیا ہوتا ہے، آپ نے ہمیں یاد دلایا، ہم نے دیکھا کہ خاندان آپ کے کلچر میں دل کی حیثیت رکھتا ہے، دادا، دادی، خالہ، چاچا، ماموںوغیرہ سب ہی اہمیت رکھتے ہیں۔آپ نے سکھایا کہ یہ صرف خونی رشتوں کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ رشتے ہمیں خاص اور مضبوط بناتے ہیں۔

مزید : برطانیہ /علاقائی /پنجاب /لاہور