سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی40ارب روپے مالیت کے9منصوبوں کی منظوری

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی40ارب روپے مالیت کے9منصوبوں کی منظوری
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی40ارب روپے مالیت کے9منصوبوں کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چالیس ارب روپے مالیت کے نو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور پچپن ارب پچاس کروڑ روپے مالیت کے دو منصوبے غور کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پارٹی کا اجلاس  اسلام آباد میں منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ کے قیام کے پہلے مرحلے کے نام سے منصوبے کی منظوری دی گئی جس پر چار ارب پچانوے کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔اجلاس میں ایک اور منصوبے دوسو بیس کلو واٹ نواب شاہ سب سٹیشن کی منظوری دی گئی جس پر چھ ارب انتیس کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔اجلاس میں چھ ارب چوالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے دوسو کلو واٹ لاڑکانہ نیو سب سٹیشنز کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دوسو بیس کلو واٹ موبائل  گرڈ سٹیشن کے علاوہ ایمرجنسی ریکوری سسٹم اور ہنگامی خدمات کے لئے پانچ سو کلو واٹ کے شنٹ (Shunt) ری ایکٹر کی منظوری بھی دی جس پر چھ ارب ستانوے کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔اجلاس میں چھ ارب انتالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے دوسو بیس کلو واٹ صوابی سب سٹیشن کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید :

قومی -