لاڑکانہ کا نتیجہ دیکھ کر بھٹواور بی بی شہید کی روح کانپ گئی ہوگی ، معاون خصوصی وزیر اعظم

لاڑکانہ کا نتیجہ دیکھ کر بھٹواور بی بی شہید کی روح کانپ گئی ہوگی ، معاون ...
لاڑکانہ کا نتیجہ دیکھ کر بھٹواور بی بی شہید کی روح کانپ گئی ہوگی ، معاون خصوصی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر بھٹو اوربی بی شہیدکی روح کانپ گئی ہوگی ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ لاڑکانہ پی ایس 11کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کانپ گئی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف نے لاڑکانہ میں (جی ڈی اے) کو سپورٹ کیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ چودھری منظور دھاندلی کا الزام نہ لگائیں۔پیپلز پارٹی کوغور کرنا چاہئے کہ جن کودھرنے میں سپورٹ کررہے ، وہ مخالف نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کا وہ حال کردیاہے کہ اپنے گھر سے بھی جیت نہیں پارہے ۔

مزید :

قومی -