مردان میں جمعیت علماء پاکستان کی ربیع الاؤل ریلی نکالی گئی 

مردان میں جمعیت علماء پاکستان کی ربیع الاؤل ریلی نکالی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ)جمعیت علماء پاکستان اور فدایان ختم نبوت کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدراور فدایان ختم نبوت کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی فیاض خان،فدایان ختم نبوت کے صوبائی صدر علامہ قاضی شاہ روم باچہ،جے یو پی کے صوبائی سینئر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر،جے یو پی ضلعی صدر مفتی ولی اللہ قادری،فدایان ختم نبوت کے ضلعی صدر مفتی عبدالوکیل قادری،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انصارالابرار،ضلعی جائنٹ سیکرٹری خواجہ شیرزمان،ضلعی نائب صدر مولانا عبدالرشید قادری،تحصیل تخت بھائی صدر مفتی محمد زادہ ودیگر قائدین کررہے تھے ریلی میلاد چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے پاکستان چوک میں جمع ہوئے جہاں ریلی کے شرکاء سے جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان،فدایان ختم نبوت کے صوبائی صدر علامہ قاضی شاہ روم باچہ اور قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری سے ظلم کا تاریک دور ختم ہوا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زات مبارک تمام عالم انسانیت کیلئے رحمت ہیں انہوں نے کہا کہ اس سال ربیع الاول کے مہینہ کو بھرپور طریقے سے منائینگے اور ہر جگہ پر محافل میلاد شریف کا اہتمام کرینگے۔۔ریلی میں ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کیا۔۔