نابینا افراد معاشرہ اور ملک کے اہم شہری ہیں، ضیاء اللہ بنگش 

نابینا افراد معاشرہ اور ملک کے اہم شہری ہیں، ضیاء اللہ بنگش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوامشیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے نابینا افراد کیلئے سفید چھڑی کے نام سے منائے گئے دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈیجیٹل قرآن شریف اور دیگر ڈیجیٹل آلات تقسیم کئے۔ پشاور کے ایک مقا می ہو ٹل میں منعقدہ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ نابینا افراد ہمارے صوبے اورملک کے اہم شہری ہیں اور حکومت ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نابینا افراد میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جن کو استعمال میں لاکر وہ بہترین طریقے سے ملک وصوبے کی خدمت بہتر انداز میں کرسکتے ہیں۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ صوبائی حکومت نے نابینا افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرتیوں میں خصوصی افراد کیلئے کوٹہ مختص کیا ہے جب کہ ان کو تعلیم کی فراہمی کیلئے بھی تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایاگیاہے جن میں تمام ترسہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سفید چھڑی کے نام سے منعقدہ اس تقریب کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ اور انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ پشاور نے