ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  رستم کا دورہ بازار

 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  رستم کا دورہ بازار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رستم(نمائندہ پاکستان) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم کا دورہ بازار، آٹا پوائنٹس اور دکانوں میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ، دکانداروں کو نرخنامہ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت جاری۔ ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم گل نواز آفریدی کا رستم میں مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا رستم بازار میں سرکاری آٹا پوائنٹس پر سرکاری آٹے کی موجودگی، تھیلے کا وزن اور عوام کو فراہمی کے ساتھ مختلف بڑے دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخنامہ اویزہ کرنے اور اسکے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی چیکنگ کی اسی دوران سرکاری نرخنامہ سے زائد نرخ پر اشیائے خوردنوش کی فروخت پر دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ اشیاء خوردنوش کی فروخت کو سرکاری نرخنامہ کے مطابق یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔