قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس
پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ضلعی انتظامیہ باجوڑ افسران سے اشیاء خوردونوش کی طلب، رسداور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سہیل عزیز، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی حبیب اللہ وزیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد الیاس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو عجم خان آفریدی اور تحصیلدار ان نے شرکت کی جس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع باجوڑکے افسران نے بازاروں میں سستے گھی، چینی اور سرکاری آٹے کی سپلائی سمیت دیگر اشیاء کے نرخوں اور عام مارکیٹوں میں فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی- ڈپٹی کمشنر نے افسران کو نرخوں میں استحکام رکھنے اور سپلائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کے دورے کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی بھی ہدایت کی گئی۔
