گورنمنٹ سکولوں کے طلباء کیلئے خریدے گئے بیگز میں کرپشن ہوئی،مراد آفریدی
خیبر (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی لنڈیکوتل کے امیر مراد حسین آفریدی نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر میں گورنمنٹ سکولوں کے طلباء کیلئے جو بیگز خریدے گئے ہیں اس میں بہت زیا دہ کرپشن ہوئی ہے ضلع خیبر میں بارہ کروڑ روپے کے بیگز خریدے گئے ہیں جس میں ایک بیگ کی سرکاری قیمت 1200روپے رکھ دی گئی ہے جبکہ بیگ کی کوالٹی انتہائی کمزور ہے انہوں نے کہا کہ اچھے کوالٹی والے بیگ آٹھ سو روپے تک ملتی ہے لیکن جو طلباء کیلئے خریدی گئی ہے اس کی قیمت تین سو روپے سے چار سو تک ہو گی لیکن بارہ سو روپے قیمت لگانا ظلم اور زیا دتی ہے انہوں نے کہا کہ انصاف کی حکومت میں ضلع خیبر محکمہ ایجوکیشن بے انتہا کرپشن ہو رہی ہے اس لئے جماعت اسلامی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس حوالے سے جلد از جلد انکوائری مقرر کریں اور جس نے کرپشن کی ہے اسکو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کیلئے کوئی اسطرح کرپشن نہ کریں مراد حسین آفریدی نے کہا کہ پہلے سے دہشت گردی سے تعلیمی درسگاہیں تباہ ہو گئی ہیں طلباء کی قیمتی وقت ضٓئع ہو گئی ہے تعلیمی شرح انتہائی کم ہیں جبکہ دوسری طرف طلباء کیلئے منظور شدہ فنڈز میں کرپشن سے طلباء کے تعلیم پر اثر پڑ سکتا ہے اس لئے اعلی حکام فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں
