منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی بھاری مقدارمیں منشیات اورتیزاب پنجاب سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے عرفان علی یوسفزئی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم گل فراز کوپولیس نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 22 کلو گرام آئیس اور 28 کلو گرام ہیروئین اور تیزاب برآمد کی تھی جوملزم پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھاماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔
