جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے 

جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے 

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی طرف سے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جاتی رہی۔ ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔اشفاق خان کی ہدایت پرُامن دشمن عناصر کی سرکوبی اورعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا  سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔

مزید :

علاقائی -