کالیکی منڈی: ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم
کالیکی منڈی(نامہ نگار)تھانہ پولیس کالیکی منڈی کی حدود میں ڈاکو ناکہ شہری لٹتے رہے اور تھانہ کالیکی کی پولیس مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف رہی۔مسلح ڈاکو راہگیروں کو رسیوں سے باندھ کرموٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق کالیکی منڈی کے نواحی گاؤں قلعہ رام رنگ کا رہائشی دددھ فروش محمد امین آرائیں کالیکی منڈی سے واپس رات کے وقت موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ قلعہ رام رنگ گاؤں کے قریب سیم نالہ پل پر کھڑے تین کس مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے مبلغ پچیس ہزار روپے نقدی‘ایک عدد موبائل فون چھین لیا جبکہ نواحی گاؤں نانوآنہ کا رہائشی محمد زاہد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ سیم نالہ پر کھڑے مسلح ڈاکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیاور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بھی رسیوں سے باندھ دیا۔
