فیملی عدالت نے سٹیج اداکارہ آفرین خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی 

فیملی عدالت نے سٹیج اداکارہ آفرین خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سٹیج کی ایک اور اداکارہ نے خاوند سے علیحدگی اختیار کر لی،فیملی عدالت نے سٹیج اداکارہ آفرین خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی،فیملی کورٹ نے اداکارہ آفرین خان کا بیان قلمبند کرنے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی ہے،اداکارہ آفرین خان نے اپنے وکیل رانا نوید کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیارکررکھاتھا کہ اس کاشوہر عدیل بھٹی اسے تشدد کا نشانہ بناتاہے شوہر عدیل بھٹی درخواست گزار کے بھائی پربھی تشدد کرتا ہے،شوہر کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی،عدالت سے استدعاہے کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -