ہارون آباد، نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آبادکے مقامی صحافی شاہد محمود کھوکھر کا جواں سالہ بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، جواں سالہ بیٹے اُسامہ شاہد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی صحافی شاہد محمود کھوکھر کے جواں سالہ بیٹے اُسامہ شاہد ایک ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے، اُسامہ شاہد کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات، صحافی برادری، وکلاء برادری سمیت تما م مکاتب فکر کے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
