ملکی تاریخ کی پہلی قومی ٹرائتھلون 2020کا آج سے آغاز 

  ملکی تاریخ کی پہلی قومی ٹرائتھلون 2020کا آج سے آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار قومی ٹرائیتھلون 2020ء  مقابلے آج  سے بہاولپور میں شروع ہوں گے۔پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والے ٹرائیتھلون مقابلے 17 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بہاولپور میں جاری رہیں گے، مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔تین روزہ ٹرائتھلون 2020ء  مقابلوں میں تین ایونٹس منعقد ہوں گے جن میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے، 20 کلومیٹر سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے جبکہ 10 کلو میٹر دوڑ بھی ان مقابلوں کا حصہ ہوگی۔ان مقابلوں میں یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی حصہ لیں گے جن میں  سرکاری ملازمین، محکمہ پولیس، پاکستان رینجرز اور پاک فوج کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔


واضح رہے کہ قومی ٹرائیتھلون 2020ء  ملک بھر سے پیشہ وارانہ ایتھلیٹس کو بھی مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔