یوایم ٹی میں نئے طلباء کے اعزاز میں استقبا لیہ تقریب کا انعقاد
لاہو(سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور کیمپس میں فال 2020 کے مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ لینے والے نئے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم،ڈائریکٹر آ فس آف پارٹیسپینٹس افیئرز(OPA) خالد نقی، مینیجر سپورٹس محمد عبداللہ، طلباو طالبات، یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی کے لوگوں نے کرونا کے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے نئے آنے والے تمام طلبہ کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ یوایم ٹی بین الاقوامی معیار کابہترین اداراہ ہے جو ڈاکٹر حسن صہیب مراد(شہید) جیسے عظیم انسان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم یو ایم ٹی میں کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے آپ جیسے طلباء کی صورت میں ملک کا قیمتی اثاثہ اور بہترین لیڈر شپ تیار کررہے ہیں۔ طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کو بہتر کرتی ہے۔
بلکہ معاشرے اور ملک و قوم کی ترقی میں انتہائی اہم کردار بھی ادا کرتی ہے۔
تقریب میں طلباء کے لیئے سٹیج پرفارمسسز، کلاسیکل میوزک و دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیاجس سے تما لوگ بہت محظوظ ہوئے۔اس موقع پرنئے آنے والے طلباء کو یونیورسٹی رولز، سکالرشپس، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی بھی دی گئی۔
