قومی تاجر اتحاد کے صدر ملک خالد کے والد انتقال کر گئے
لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود کے والد ماجد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔ لاہور بھر کی تاجر تنظیموں پاکستان بھر کے تاجر رہنماوں کا اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔قومی تاجر اتحاد کے قائدین و رہنماوں نے ملک بھر سے اپنے تعزیتی پیغامات میں قومی تاجر اتحاد کے صدر ملک خالد محمود سے دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
اور پسماندگان کے صبرجمیل کیلئے دعاوں کا اظہار کیا ہے۔
