چاہ میراں میں چہلم حضرت امام حسینؓ کی مجلس آج ہو گی
لاہور(سٹی رپورٹر) قلب عباس جعفری اور علی عباس جعفری کی جانب سے سید الشہداء امام حسین علیہا السلام کے چہلم کے سلسلہ میں مجلس عزا و پرسہ داری آج بعد از نماز مغرب کاشانہ جعفریہ نزد تکیہ سائیں بامے شاہ چاہ میراں سنٹرل روڈ سکیم نمبر2لاہور میں منعقد ہو گی، ڈاکٹر منتظرمہدی، غلام جعفر کلیار، سلیم عباس ناصر اور وحید الحسن سوز خوانی کریں گے، جبکہ علامہ سید شاہ حسین اور علامہ اسد رضا چوہدری خطاب کرینگے اختتام مجلس پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گا، شہر کی معروف سنگتیں ماتم داری بھی کرینگے منتظم اعلیٰ حاجی زوار صفدر حسین جعفری، مظہر حسین جعفری زوار استاد نذر حسین جعفری، حاجی اظہر حسین جعفری پسران خادم حسین جعفری خواتین کے لئے الگ انتظام ہو گا اختتام مجلس لنگر عام ہو گا۔
