الجلیل ڈویلپرز کی ملک بھر کے ڈیلرز کے اعزاز میں تقریب

  الجلیل ڈویلپرز کی ملک بھر کے ڈیلرز کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(سٹی رپورٹر) الجلیل ڈیویلپرز کی جانب سے ملک بھر سے ڈیلرزکے اعزاز میں تین روزہ شاندار تقریبات کا آغاز الجلیل گارڈن ہاؤسنگ اسکیم میں قائم کیفے جیڈ میں ایک پرتکلف ناشتے سے ہوا۔ ناشتے کے بعد تمام شرکا کو ایک قافلے کی شکل میں پی سی بھوربن لایا گیا جہاں اس شاندار تقریب کا باقاعدہ  اہتمام کیا گیا۔ پہلی رات قوالی کی محفل سجائی گئی جبکہ اگلے دن پرائز ڈسٹری بیوشن ہوئی اور دن کا اختتام میوزیکل نائٹ پر ہوا۔ آصف علی سنتو اور  ابرارالحق کو بالترتیب قوالی اور میوزیکل نائٹ کے لئے مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر الجلیل ڈویلپرز کے مستقبل قریب میں آنے والے پروجیکٹ العزیز ریذیڈینشیا کی سافٹ لانچ بھی کر دی گئی۔تقریب میں بیش قیمت میگا پرائز تقسیم کئے گئے۔ نئے رجسٹرڈ ہونے والے ڈیلرزکو سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔الجلیل گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین چوہدری نصراللہ وڑائچ نے اس پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی  شرکت کی۔ ان کے ساتھ الجلیل ڈویلپرز، الجلیل گارڈن ہاؤسنگ اسکیم اور النور آرچرڈ  کی انتظامیہ بھی خصوصی طور پر تقریب میں موجود تھی۔ اس تقریب کا مقصد اپنے ڈیلرز کے ساتھ قریبی تعلقات کا قیام اور مکمل ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ الجلیل ڈویلپرز اپنے کاروباری پارٹنرز کی حوصلہ افزائی اور باہمی ترقی کے اصولوں پر یقین رکھتی  ہے۔