یونیورسٹی آفایجوکیشن میں ریاضی پر دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر
لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ”ریاضی میں حالیہ ترقی“ کے عنوان سے دو روزہ عالمی آن لائن کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی، جس میں 13 ممالک سے عالمی شہرت یافتہ ریاضی دانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں ترکی سے پروفیسر دومترو، اٹلی سے ڈاکٹر کارلو، پرتگال سے ڈاکٹر کارلا بینٹو، سپین سے ڈاکٹر لوئس، جاپان سے کین جیرو، امریکا سے ڈاکٹر لورنگ، چین سے ڈاکٹر لیاباؤنے شرکت کی۔
، ملائیشیا سے ڈاکٹر گوبی تھاسان اور جمہوریہ چیک سے ڈاکٹر ہانگ وغیرہ شامل تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ اس قسم کی عالمی کانفرنسز کے ذریعے ہم اپنی جامعات میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاضی کا مضمون سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے حوالے سے بے حد اہمیت کا حامل ہے
