گوجرانوالہ جلسہ میں مہنگائی ہارٹ ایشو بنارہا،حکومت پر شدیدتنقید

گوجرانوالہ جلسہ میں مہنگائی ہارٹ ایشو بنارہا،حکومت پر شدیدتنقید

  

تجزیہ، نعیم مصطفی

گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں اپوزیشن اتحاد جلسہ میں مہنگائی کو فوکس کیا گیا، مرکزی قائدین نے اشیاء کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کو موضع تقریر رکھا جبکہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے گوجرانوالہ بھر میں جو بڑے بڑے فلیکس آویزاں کئے گئے تھے ان پر بھی مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء جلسہ کی اکثریت یہ کہتے سنی گئی کہ مہنگائی سے ہمارے بچے روٹی کو بھی ترس گئے ہیں۔ مقررین نے ملک میں مہنگائی کو خوب کیش کروایا۔ شرکاء جلسہ کی تعداد متنازع بنی رہی تاہم برملا اظہار کیا گیا کہ یہ اپوزیشن کا بڑا سیاسی شو ہے۔ یہ امر قابل ذکر کہ پی ڈی ایم نے حکومت کے مخالف پہلے جلسے کیلئے گوجرانوالہ کاا نتخاب کیا کیونکہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے یہاں کلین سویپ کر چکی ہے۔ قبل ازیں اس شہر کو پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔نواز شریف نے بھی اپنے خطاب کے دوران گوجرانوالہ کے عوام کو دس سے زیادہ بار مخاطب کیا۔شرکاء جلسہ نے اس پر شیر شیر کے نعرے لگائے۔ 

مہنگائی ایشو

مزید :

تجزیہ -