تربت، کیچ کے قریب دہشتگردوں کا سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، اہلکار شہید، 5زخمی 

  تربت، کیچ کے قریب دہشتگردوں کا سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(این این آئی)تر بت کے علا قے کیچ کے قر یب نا معلوم دہشتگر دوں کا سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ایک اہلکار شہید اورپانچ زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیچ کے نواحی علا قے گور گوپ میں نامعلوم دہشتگر دوں نے سیکورٹی فورسز کے قا فلے پر حملہ کیا حملے میں سیکورٹی کا ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ پا نچ اہلکار زخمی ہو گئے شہید اور زخمی ہو نے والوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حملے کے بعد سیکورٹی فو رسز نے علا قے کو گھیرے میں لیکر دہشتگر دوں کے خلاف سر چنگ شروع کر دی۔
 قافلے پر حملہ

مزید :

صفحہ اول -