کورونا کا خدشہ نظر انداز،ملکہ برطانیہ بغیر ماسک عوام میں گھل مل گئیں
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کا خدشہ نظر انداز کرکے ملکہ برطانیہ ماسک کے بغیر اہم دورے پر پہنچ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ اپنے پوتے شہزادہ ولیم کیساتھ ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری کے دورے پر گئی تھیں جہاں ملکہ سمیت کسی نے ماسک نہیں لگایا تھا۔ بکنگھم پیلس حکام نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے طبی ماہرین اور سائنسدانوں سے مشورہ کرنے کے بعد ماسک نہ پہننے کا فیصلہ کیا تھا۔
ملکہ برطانیہ
