سوات اور گردو نواح میں  5.6 شدت زلزلے کے جھٹکے

  سوات اور گردو نواح میں  5.6 شدت زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سوات(آئی این پی) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردو نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن ہے۔ جیونیوز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز افغانستان کے علاقے اشکشام سے 27 کلو میٹر دور مغرب میں تھا جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔
  زلزلے

مزید :

صفحہ اول -