دبئی سے بے دخل 150سے زائد پاکستانی لاہور واپس پہنچ گئے
لاہور(این این آئی)دبئی سے بے دخل کیے جانے والے 150سے زائد پاکستانی لاہور واپس پہنچ گئے۔پی آئی اے کی پرواز 204 سے 45 ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لاہور ائیر پورٹ پہنچایا گیا باقی دیگر 100سے زائد مسافر ترکش اور ایئربلیو کی پروازوں سے واپس لائے گئے۔ریٹرن ٹکٹ اور بکنگ سمیت دیگر قواعد و ضوابط کے برعکس دبئی پہنچنے پر مسافروں کو بے دخل کیاگیا۔دبئی سے بے دخل پاکستانی سے کرائے اور جرمانے کی ادائیگی تک گھروں کو جانے سے روک دیا گیا۔ مسافر اس عمل کے دوران10گھنٹے سے زائد وقت تک ائیر پورٹ پر موجود رہے۔
دبئی
